سابق صدر غلام اسحاق خان کی دسویں برسی کل منائی جائیگی

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:30

ملتان۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)سابق صدر غلام اسحاق خان کی دسویں برسی کل27اکتوبر کو منائی جائے گی۔اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرام نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیا پر خصوصی فیچر شائع کئے جائینگے ۔غلام اسحاق خان 20جنوری1915ء کو بنوں میں پیداہوئے۔انہوں نے پشاور یونیورسٹی سے گریجویشن کی اوراس کے بعد انڈین سول سروس سے وابستہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

قیام پاکستان کے بعد انہیں ایوب خان کے دور میں واپڈا کا پہلا چیئرمین مقرر کیاگیا۔انہوںنے 1966ء سے 1970ء تک سیکرٹری خزانہ اور بعد ازاں گورنر اسٹیٹ بینک کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔1975ء میں وہ پاکستان کے سیکرٹری دفاع مقرر ہوئے ۔جنرل ضیاء الحق کے دور میں انہوںنے وزیرخزانہ اور چیئرمین سینٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔جنرل ضیاء الحق کی موت کے بعد انہیں پاکستان کا صدر منتخب کیاگیا۔وہ 17اگست 1988 سے 18جولائی 1993تک اس عہدے پر فائزرہے۔2 7اکتوبر2006ء کو ان کا پشاور میں انتقال ہوگیا۔انہیں ان کے آبائی علاقے بنوں میں سپردخاک کردیاگیا۔