پولیو کے خاتمہ کیلئے روٹری کلب اپنا کردار ادا کر رہاہے٬ شیخ ضیا ء امین

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:30

سرگودھا۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پولیو کے خاتمہ کیلئے روٹری کلب اپنا کردار ادا کر رہاہے٬پولیو کے خلاف بھر پور اقدامات کے نتیجے میں پاکستان میں اس سال پولیو کے صرف چند کیس سامنے آئے ہیں او رملک کو پولیو فری کنٹری بنانے تک پولیو کے خلاف جہاد جاری رہے گا ۔ اس عزم کاا ظہار روٹری کلب کے ا جلاس میں کیاگیا ۔

اجلاس کی صدارت روٹری کلب کے ضلعی صدر شیخ ضیا ء امین کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ گورنر فیصل رزاق خواجہ او رمختار احمد مرزا کے علاوہ سینئر روٹرین نثاراللہ خان ‘ قمر الحسن عثمانی ‘ مہناز عطا چوہدری ‘ جنرل سیکرٹری عدیل اقبال ‘ آسیہ انور ‘میڈم عائشہ ‘ روبینہ مختار ‘ یاسراللہ خان ‘ شاکر نوید ‘ ارشد بھٹی او ردیگر روٹرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ناگہانی آفات اور پولیو کے خلاف کوششوں میںحکومت کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ اجلاس میں روٹری کلب کے زیر اہتمام میڈیکل سنٹر کومزید فعال بنانے کیلئے مختلف تجاویز زیر غور آ ئیں اور غریبوں کے مفت علاج معالجہ کیلئے میڈیکل سنٹر کے عطیات جمع کرانے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :