چین کا انسد اددہشت گردی کے اقدامات پر پاکستان کی حمایت کا علان

چینی حکومت کو کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں شدید جانی نقصانات پر دکھ ہے ٬ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں٬ امن و استحکام اور عوام کی سلامتی کیلئے پاکستان کی بھر پور حمایت کریں گے ٬ چینی حکومت کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتی ہے٬ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان لو کھانگ کا بیان

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:24

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) چین نے کوئٹہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ چینی حکومت کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتی ہے٬انسد اددہشت گردی کے اقدامات پر پاکستان کی حمایت کریں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا ہے کہ چینی حکومت کو پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں شدید جانی نقصانات پر دکھ ہے اور چین اس حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔

چین پاکستانی حکومت کی جانب سے انسداد دہشت گردی اور امن و استحکام اور عوام کی سلامتی کی حفاظت کے عمل پر پاکستان کی بھر پور حمایت کرے گا۔لو کھانگ نے کہا کہ چینی حکومت کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتی ہے اور انسد اددہشت گردی اور قوم اور عوام کی سلامتی کی حفاظت کے اقدامات پر پاکستان کی حمایت کرے گی۔