Live Updates

عمران خان ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں٬ محمد

حکومت اپنی رٹ برقرار رکھے گی ٬ْ اسلام آباد بند نہیں ہونے دے گی ٬ْ وزیرمملکت کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں٬ جبکہ حکومت اپنی رٹ برقرار رکھے گی اور اسلام آباد بند نہیں ہونے دے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنماء اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہاکہ کوئٹہ سانحہ کے بعد عمران خان کو اسلام آباد لاک ڈاؤن کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے ٬ْ پانامہ لیکس کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں چلا گیا ہے٬ تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے ٬ْوزیراعظم نے بھی عدالت عظمیٰ کی کارروائی کو ویلکم کیا ہے اب عمران خان بھی بڑے پن کا مظاہرہ کریں۔

انہوںنے کہاکہ اگر اب بھی عمران خان نے اسلام آباد کا رخ کیا تو ملک میں انارکی پھیل جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :