گجرات میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3ڈاکو ہلاک

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:19

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) گجرات میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3ڈاکو ہلاک ہوگئے ٬ْ پولیس کے مطابق ملزمان پولیس کی نہیں بلکہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ میں مارے گئے ہیں ٬ْواقعہ گجرات کے علاقہ تھانہ کنجاہ کی حدود میں پیش آیاجہاں پولیس حکام کے مطابق سمن پنڈی چوکی پر موجود پولیس اہلکاروں نے مشکوک کار کو رٴْکنے کا اشارہ کیا تاہم کار سوار رٴْکنے کے بجائے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس پارٹی نے ملزمان کا تعاقب کرکے انہیں قاضی چک کے مقام پر گھیر لیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک اور3 فرار ہوگئے ۔پولیس حکام کے مطابق تینوں ڈاکوئوں کی ہلاکت انہی کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :