سانحہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے زخمی ہونے والا پاک فوج کا سپاہی بھی شہید ٬ْ تعداد 62ہوگئی

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) سانحہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے زخمی ہونے والا پاک فوج کا سپاہی بھی شہید ہو گیا ٬شہادتوں کی تعداد 62ہو گئی سانحہ کوئٹہ میں زخمی ہونے والا فوجی جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 62ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل میںدہشت گردوں نے حملہ کیا تو پاک فوج کے جوانوں نے فوری رسپانس دیا اس موقع پر دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے سپاہی ساجد بھی شدید زخمی ہو گئے تھے جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ٬ْسپاہی ساجد کا تعلق اسپیشل کمانڈو ونگ سے تھا ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل پر حملے کی اطلاع ملنے پر پاک فوج کی جانب سے موقع پر پہنچنے والے پہلے دستے میں سپاہی ساجد بھی شامل تھے جنہوں نے انتہائی دلیری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :