پش آپس نکالنا غیر مناسب ہے ٬ پابندی نہیں لگائی رائے کا اظہار کیا ہے ٬ْرکن قائمہ کمیٹی برائے کھیل رانا افضل

پش آپس پر تنقید کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ٬ْکرکٹ ایک کھیل ہے اور ہر کھیل کے اپنے قواعد ہوتے ہیں ٬ْ نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) رکن قائمہ کمیٹی برائے کھیل رانا افضل نے کہا ہے کہ انہوں نے پش آپس لگانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی تاہم قومی ٹیم کے پش آپس لگانے کا عمل انتہائی غیر مناسب ہے ۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پش آپس پر تنقید کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ٬ْکرکٹ ایک کھیل ہے اور ہر کھیل کے اپنے قواعد ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے مگر کسی جگہ پش آپس نہیں لگائے جاتے یہ کام پاکستان سے ہی شروع ہوا ۔ رانا افضل کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے پش آپس کچھ لوگوں کو بہت پسند آئے ہونگے مگر مجھے اچھا نہیں لگا تو میں نے اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ۔میں نے ذاتی طور پر تنقید کی ہے جو میرا حق ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر گیم کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے مجھے پش آپس پر اعتراض ہے جس کا اظہار کیا ۔ہر چیز کا ایک موقع ہوتا ہے ٬ ایک میچ جیتنے پر اتنی خوشی نہیں ہونی چاہئے تھی اور اگر ایسا کرنا ہے تو میچ ہارنے پر خاموشی کیوں اختیار کیا جاتی ہے ً

متعلقہ عنوان :