خود پر اعتماد اور مثبت سوچ کامیابی کیلئے ضروری ہے ٬ْوفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی

وژن 2025 ء کے تحت پاکستان کو دنیا کی پہلی 25 معیشتوں میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے ٬ْ احسن اقبال

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ خود پر اعتماد اور مثبت سوچ کامیابی کیلئے ضروری ہے ٬ْوژن 2025 ء کے تحت پاکستان کو دنیا کی پہلی 25 معیشتوں میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے ٬ عالمی میڈیا پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہا ہے٬ن2016 ء کا پاکستان 2013 ء کے پاکستان سے بہت بہتر ہے۔

وہ بدھ کو بزنس مینجمنٹ پر چھٹی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ ایجادات کا دور ہے جو وقت کیساتھ تبدیل ہو رہا ہے ٬ترقی کیلئے ضروری ہے کہ نئے ایجادات کے ساتھ مطابقت رکھی جائے۔احسن اقبال نے کہاکہ وقت آ گیا ہے کہ منفی سوچ کو بدل کر مثبت سوچ کو اپنایا جائیگا ٬پوری دنیا مان رہی ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے٬ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ سیاسی استحکام اور امن ہو۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کی صورت میں پاکستان کی ترقی کے لئے بہترین موقع ملا ہے٬سی پیک کے تحت تاریخ میں پہلی بار توانائی کے شعبے میں اتنی بڑی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :