جینڈر آگاہی اور لیڈر شپ کے موضوع پر سیمینارکل منعقد ہوگا

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام آگاہی مہم کے سلسلے میں جینڈر آگاہی اور لیڈر شپ کے موضوع پر سیمینار کل ( جمعرات ) 11.00بجے دن گورنمنٹ بوائز کالج فرید ٹائون ساہیوال میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

ریسورس پرسن منیزہ ہاشمی اور میڈیاکنسلٹنٹ رما شاہد طالبات اور خواتین کو حکومت کے خواتین کے قانونی تحفظ ٬ معاشی ترقی اور دیگر اقدامات کے متعلق تفصیلی طو رپر آگاہ کریں گی۔ محکمہ ترقی خواتین کی آگاہی مہم کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں آگاہی سیمیناروں اور ورکشاپس کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کامقصد خواتین پیکیجز کے تحت خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے کئے جانے وا لے حکومتی اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنا ہے۔