حکومت کی رٹ کوچیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا٬ مراد علی شاہ

ملاقات میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس نومبرکے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ٬ ترجمان وزیراعلیٰ ہائوس

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے بدھ کووزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے ٬جس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ ہائوس کے مطابق وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ سے کور کمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سانحہ کوئٹہ کے بعد امن و امان کی صورت حال اور کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد اورپیش رفت پربھی غورکیا گیا جب کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس نومبرکے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ملاقات میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔