بھارتی فوج کی ورکنگ بائونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ ٬پانچ شہر ی زخمی ٬پاکستان رینجرز کا بھارتی فائرنگ کامنہ توڑ جواب

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) بھارتی فوج نے ورکنگ بائونڈری پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کر کے پانچ شہریوں کو زخمی کردیا۔پاکستان رینجرز کی جانب سے بھارتی فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ورکنگ بائونڈری پر ہڑپال اور چپراڑسیکٹر پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے پانچ شہری زخمی ہو گئے۔بیان کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب جاری رہا ٬ پاکستان رینجرز کی طرف سے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا٬ 21 اکتوبر سے اب تک ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں چار شہری شہید اور 21 زخمی ہوچکے ہیں۔