Live Updates

عمران خان اپنی ناقص کارکردگی بہتر بنانے کی بجائے وکٹیں اکھاڑنا چاہتے ہیں٬ڈاکٹر آصف کرمانی

عمران پورس کا وہ ہا تھی ہے جو اپنے ہی شہریوں کو روندنا چاہتا ہے٬ 2 نومبر کو بنی گالہ کے شہزادے کی سیاست کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا٬ معاون خصوصی وزیراعظم

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ناقص کارکردگی بہتر بنانے کی بجائے وکٹیں اکھاڑنا چاہتے ہیں٬عمران پورس کا وہ ہا تھی ہے جو اپنے ہی شہریوں کو روندنا چاہتا ہے٬ 2 نومبر کو بنی گالہ کے شہزادے کی سیاست کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہری٬ وکلا٬ علماء ٬ سول سوسائٹی ٬ انسانی حقوق کی تنظیمیں٬ تاجر برادری٬ اساتذہ ٬ اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگ عمران خان کی اسلام آباد پر حملہ آورہونے کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ھیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی ناقص کارکردگی بہتر بنانے کی بجائے وکٹیں اکھاڑنا چاھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پورس کا وہ ہا تھی ھے جو اپنے ہی شہریوں کو روندنا چاہتا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ 2 نومبر کو اسلام آباد عمران خان کیلئے واٹر لو ثابت ھو گا اور بنی گالہ کے شہزادے کی سیاست کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ قوم سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے اور عمران خان اسلام آباد بند کرنے اور شہریوں کو اذیت دینے کے جنون میں مبتلا ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :