عمران خان نے دس لاکھ بندے اکٹھے کر لیے تو حکومت کر لیں۔ صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ
سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 14:05
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات روکنے میں کوتاہیوں کو بھی دیکھنا چاہئیے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ نہ صرف ہمیں لڑی ہے بلکہ جیتنی بھی ہے۔اگر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کوتاہی کی تو اس کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی کڑیاں سرحد پار افغانستان سے جا کر ملتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک ہی دہشتگردوں کے پیچھے کھڑا ہے۔ لیکن دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شکست کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ہمسایہ ملک دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ افغانستان کا رویہ بھی ہمارے ساتھ بھائیوں والا نہیں ہے۔(جاری ہے)
اس سے قبل میڈیا سے پی ٹی آئی کے دھرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں محض پرامن دھرنے کی اجازت ملے گی۔
اگر پی ٹی آئی کے کارکنان اور رہنماؤں نے ریڈ زون کی جانب پیش قدمی کی تو فوج انہیں روکے گی۔ انہوں نے کہا اسلام آباد میں موجود سکیورٹی اہلکار حساس علاقہ جات کا بھرپورتحفظ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بد بخت اور جھوٹے ہیں ، انہیں اسلام آباد پر چڑھائی نہیں کرنے دیں گے ۔ یہ بھول جائیں کہ انہیں اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے لیکن گالم گلوچ نہیں۔ پی ٹی آئی کا احتجاج گالم گلوچ سے ہی شروع ہوتا ہے ۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جہاں بھی کہا انہیں وہاں احتجاج کی اجازت دی ، جلسے کی تفصیلات بیٹھ کر طے کیں۔ لیکن اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ آج تک پی ٹی آئی نے معاملہ طے نہیں کیا ۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بند کرنے کا مطلب پاکستان کو بند کر دینا ہے۔ عمران خان کا مقصد سی پیک کو ناکام کرنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر عمران خان اسلام آباد دھرنے میں دس لاکھ افراد لانے میں کامیاب ہو گئے تو حکومت کر لیں اور اگر دو لاکھ افراد بھی نہ لا سکے تو انہیں چاہئیے کہ شرم کریں اور گھر میں بیٹھ جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے دھرنے میں طاہر القادری خود شرکت نہیں کریں گے البتہ عین ممکن ہے کہ طاہر القادری اپنے بندوں کو بھیج دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.