غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت 15نومبر کو ختم ہو گی

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ افغان مہا جرین کے قیام کی مدت 15نومبر کو ختم ہو جائیگی ۔

(جاری ہے)

وزارت سیفران کے حکام کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت 31مارچ 2017مقرر کی ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت 15نومبر 2016ء کو اختتام پذیر ہو گی۔ حکام کے مطابق ملک بھر سے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کاسلسلہ جاری ہے اور اب تک تقریباً 5لاکھ افغان مہاجرین وطن واپس پہنچ گئے ہیں جن میں دو لاکھ دس ہزار غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین شامل ہیں۔