پاکستان سے دو لاکھ 94ہزار رجسٹرڈ مہاجرین افغانستان واپس پہنچ گئے

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان سے دو لاکھ 94ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین افغانستان واپس پہنچ گئے ٬ واپس جانے والے مہاجرین کو 4سو ڈالر دیئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کے نمائندے نے اے پی پی کو بتایا کہ ملک بھر سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز مزید سات ہزار پانچ سو پناہ گزین واپس افغانستان پہنچ گئے ٬ ان مہاجرین کی واپس پشاوراور کوئٹہ سے ہوئی ہے ٬ پشاور سے پانچ ہزار دو سو جبکہ کوئٹہ سے 2003 مہاجرین وطن واپس گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک بھر سے مجموعی طورپر واپس جائے والے رجسٹرڈ مہاجرین کی تعداد دو لاکھ 99ہزارافراد تک پہنچ گئی ہے ٬واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو چار سو ڈالر ادا کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ رواں سال یو این ایچ سی آر نے رجسٹرڈ مہاجرین کی واپسی کا ہدف چار لاکھ مقرر کیاہے اور مہاجرین کی واپسی کا ہدف آسانی سے حاصل کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :