وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے پی ایس ڈی پی کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1کھرب 48ارب 49کروڑ روپے جاری کردیئے

بدھ 26 اکتوبر 2016 13:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2016-17 ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیای پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 1کھرب 48ارب 49کروڑ 66لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 8کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کیلئے 1ارب 41کروڑ عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے 42ار ب 56 کروڑ ٬ ایرا کیلئے 1ارب 93کروڑ ٬ پرائم منسٹر عالمی پائیدار ترقیاتی اہداف کیلئے 20ارب ٬ سیفران /فاٹا کیلئے 8ارب 25کروڑ ٬ گلگت بلتستان بلاک کیلئے 4ارب 50کروڑ ٬ اے جے کے پلاک کیلئے 2ارب 75کروڑ ٬واپڈ پاور سیکٹر کیلئے 6ارب 80کروڑ ٬ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 19ارب ٬ پانی و بجلی ڈویژن کیلئے 3ارب 38کروڑ٬ ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کیلئے 40کروڑ ٬ سپارکو کیلئے 3کروڑ 80لاکھ ٬ شماریات ڈویژن کیلئے 35کروڑ٬ ریلوییز ڈویژن کیلے 9ارب 39کروڑ٬ پلاننگ کمیشن کیلئے 2ارب 15کروڑ٬ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 6ارب 3کروڑ٬ صحت کی سہولیات کیلئے 5ارب 50کروڑ ٬ داخلہ ڈویژن کیلئے 2ارب 64کروڑ ٬ ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 4ارب 37کروڑ٬ کیڈ ڈویژن کیلئے 71کروڑ روپے سمیت مخلتف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔