وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ کے استعمال سے دل کی بیماریوں اور ہڈیوں کی کمزوری سے بچا جا سکتا ہے٬ برطانوی ماہرین صحت

بدھ 26 اکتوبر 2016 13:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ کے استعمال سے دل کی بیماریوں اور ہڈیوں کی کمزوری سے بچا جا سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین نے تجویز کیا ہے کہ ایک سال سے زیادہ عمر والے ہر شخص کو ہڈیوں اور پٹھوں کی صحت برقرار رکھنے کے لیے یومیہ دس ملی گرام وٹامن ڈی استعمال کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ دھوپ قدرتی طور پر وٹامن ڈی کی پیداوار میں مدد دیتی ہے٬ وٹامن ڈی امراض قلب سے محفوظ رکھتی ہے ٬ وٹامن ڈی کی کمی سے ہڈیاں کمزور ہو سکتی ہیں اور بچوں کو رِکٹس کا مرض لاحق ہو سکتا ہے۔ وٹامن ڈی مچھلی کے تیل٬ انڈوں اور بعض قسم کے اناج حاصل ہوتی ہے۔ یونیورسٹی آف مانچسٹر کے پروفیسر پیٹر سیلبی کاکہنا ہے کہ حاملہ یا دودھ پلانے والی عورتوں٬ 65 سال سے زیادہ عمرکے افرادکو روزانہ وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ استعمال کرنے چاہییںاور وہ لوگ جو اپنی جلد ہمیشہ ڈھانپ کر رکھتے ہیں٬ انھیں سارا سال سپلیمنٹ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔