سبز چائے ذیابیطس اور دل کے امراض سمیت کئی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتی ہے ٬ امریکی ماہرین صحت

بدھ 26 اکتوبر 2016 13:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سبز چائے ذیابیطس اور دل کے امراض سمیت کئی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتی ہے۔ہاورڈ یوریورسٹی کے ماہرین صحت کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے سبز چائے انجائنا اور ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے ساتھ کئی بیماریوں کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے٬ روزانہ سبز چائے پینے سے خون میں شوگر کے اضافے کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے کیونکہ سبز چائے چربی کو جلا کر خون میں شکرکی مقدار کو بھی کم کردیتی ہے۔

(جاری ہے)

سبز چائے امراض قلب کی روک تھام اور خون میں کولیسٹرول میں اضافے کے خلاف ایک مستحکم اور مضبوط دفاعی نظام فراہم کرتی ہے٬ تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ سبز چائے کا استعمال ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھتی ہے۔سبز چائے کے پینے سے جسم کا میٹابولک سسٹم تیز ہوجاتا ہے جس کے باعث جگر کا نظام بہت بہتر طریقے سے اپنی کارکردگی سر انجام دینے لگتا ہے۔ موٹے لوگوں پر کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ زیادہ وزن کے حامل وہ لوگ جنہیں کسی بھی قسم کی ورزش٬ ادویات اور خوراک میں کمی نے کوئی اثر نہیں کیا وہ سبزچائے کے کپ سے ان کی مشکل حل ہو سکتی ہے۔