معیاری طرز حکمرانی میں پنجاب دیگر صوبوں پر بازی لے گیا٬ پلڈاٹ

فیصد عوام کی رائے میں ملک درست سمت میں آگے نہیں بڑھ رہا

بدھ 26 اکتوبر 2016 13:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پلڈاٹ نے وفاقی اور صوبوں میں طرزحکمرانی اورجمہوریت کے معیار سے متعلق ملک گیرعوامی سروے کے نتائج جاری کردئیے ہیں جس کے مطابق پنجاب طرز حکمرانی میں چاروں صوبوں پرسبقت لے گیا ٬ْ 55 فیصد عوام کی رائے میں ملک درست سمت میں آگے نہیں بڑھ رہا۔پلڈات کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی ملک کاسب سے بڑامسئلہ ہے ٬ْ مہنگائی اورتوانائی بحران بڑے مسائل میں شامل ہیں٬ فوج پرعوام کا اعتماد برقرار ہے٬ 2015 کی75 فیصدکے مقابلے میں76 فیصد مثبت اپرول ریٹنگ لے کرفوج پراعتمادکی ریٹنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ٬ْ پولیس سے خفگی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

سروے کے مطابق وفاقی حکومت نے طرزحکمرانی کی27 اشاریوں میں سی10 مثبت اپرول ریٹنگ حاصل کی ٬ْ گزشتہ برس اس کے مقابلے میں فقط 6 اشاریوں میں اپرول ریٹنگ مثبت تھی٬ پنجاب نے ملک گیرسب سے زیادہ اپرول ریٹنگ67 فیصد حاصل کی٬ خیبرپختونخوا38 فیصد کے ساتھ دوسرے٬ بلوچستان26 فیصد ٬ْ سندھ میں سب سے کم اپرول ریٹنگ25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے عوام نے صوبے میں طرز حکمرانی میں 25میں سی18 اشاریے مثبت رائے کااظہار کیا ٬ْپنجاب میں عوام نی25 میں سے 15 اشاریوں٬ بلوچستان میں25 میں سی12٬ سندھ میں 25میں سی2 اشاریے مثبت ریٹنگ دی۔

وفاقی حکومت نے بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے اشاریے میں سب سے زیادہ77 فیصداپرول ریٹنگ کی٬ بیروزگاری کے خاتمہ میں کارکردگی مایوس کن31 بتائی گئی۔ عوام نے وزیراعظم کی کارکردگی پراطمینان کااظہاربھی کیا٬ 58 فیصدنے اپرول ریٹنگ مثبت ٬ْ41 فیصدنے منفی رائے دی۔

متعلقہ عنوان :