ْپولیس ٹریننگ سینٹر کے بعد کوئٹہ سمیت ملک بھر میں فضا سوگوار ٬ْ شہرمیں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی

بلوچستان اسمبلی سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر لگے قومی پرچم سر نگوں رہے

بدھ 26 اکتوبر 2016 13:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پولیس ٹریننگ سینٹر کے بعد کوئٹہ سمیت ملک بھر میں فضا سوگوار اور شہرمیں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے خلاف کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی ٬ْ سڑکوں پر ٹریفک کی معمول سے کم دکھائی دیا ٬ْ تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہڑتال کی مکمل طور پر حمایت کا اعلان کر رکھا تھا اس کے علاوہ حکومت بلوچستان نے سوگ کا اعلان کر رکھا تھا جس کے باعث بلوچستان اسمبلی سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر لگے قومی پرچم سر نگوں رہے۔

ہڑتال کے باعث کوئٹہ شہر میں لیاقت بازار٬ قندھاری بازار اور جناح روڈ سمیت تمام کاروباری مراکز بند رہے ٬ْ صبح کھلنے والے ہوٹل اور دکانوں کو تھی تالے لگے ہوئے تھے ادھر سانحہ کوئٹہ کے بعد شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :