پولیس نے لیگی رہنماء کے بیٹے کے خلاف خاتون کے ریپ کا مقدمہ درج کرلیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 13:46

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی کے بیٹے کے خلاف خاتون کے ’ریپ‘ کا مقدمہ درج کر لیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر میں رکن اسمبلی کے بیٹے کے معاونین کو بھی نامزد کیا گیا۔

(جاری ہے)

صدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او محمد اقبال نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر رکن صوبائی اسمبلی کے بیٹے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

انہوںنے کہاکہ ایف آئی آر میں 6 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیاایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 365 ٬ 376 اور 377 کے تحت مقدمہ درج ہوا۔متاثرہ خاتون نے کہاکہ پولیس نے بہت ہی مشکل سے مقدمہ درج کیا۔ان کا دعویٰ تھا کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ وہ بہت طاقتور لوگ ہیں۔

متعلقہ عنوان :