الیکشن کمیشن ایک آزاد اورخود مختار ادارہ ہے ٬ْ صاف ٬ْ شفاف منصفانہ الیکشن کاانعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ٬ْ چیف الیکشن کمشنر

کوئی شک نہیں الیکشن میں سیاسی جماعتیں اور امیدوار دولت کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں ٬ْپیسے سمیت اسلحہ کا بے دریغ استعمال روکا جائیگا ٬ْ سردار رضا خان

بدھ 26 اکتوبر 2016 13:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) چیف الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اورخود مختار ادارہ ہے ٬ْ صاف ٬ْ شفاف منصفانہ الیکشن کاانعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ٬ْ کوئی شک نہیں الیکشن میں سیاسی جماعتیں اور امیدوار دولت کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں ٬ْپیسے سمیت اسلحہ کا بے دریغ استعمال روکا جائے گا۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد میں 2018 کے انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق تشکیل دیئے جانے سے متعلق سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمیشن جسٹس ( ر ) سردار رضا خان نے کہاکہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے٬ صاف شفاف منصفانہ الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے کوشاں ہے ٬ْ ملک میں شفاف انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی سمیت میڈیا کے ساتھ مل کر کوششیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سردار رضا خان نے کہا کہ آئین الیکشن کمیشن کو منصفانہ انتخابات کیلئے تمام اختیارات دیتا ہے٬ کوئی شک نہیں الیکشن میں سیاسی جماعتیں اور امیدوار دولت کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے انتخابات میں اسلحے کی نمائش اور پیسے کے بے دریغ استعمال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے تمام امور کا ذمے دار قرار دیا لہذا مجوزہ انتخابی ضابطہ اخلاق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہی تیار کیا گیا ہے۔ جلسے جلوسوں پر پابندی سے پر امن الیکشن کا انعقاد ممکن ہے ٬ْ الیکشن کے دوران پیسے سمیت اسلحہ کا بے دریغ استعمال بھی روکا جائے گا۔