موجودہ حالات میں دہشت گردی کے واقعات بظاہر تمام سیاسی قیادتوں کی ناکامی ہے ٬ْعلی محمد خان

جب سے قومی ایکشن پلان بنا ہے٬ تب سے کتنے اجلاس ہوئے ٬ْ حکومت سے پوچھنا چاہیے ٬ْ انٹرویو

بدھ 26 اکتوبر 2016 13:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں دہشت گردی کے واقعات بظاہر تمام سیاسی قیادتوں کی ناکامی ہے۔ایک انٹرویو میں علی محمد خان نے کہا کہ بدقسمتی سے بلوچستان کو کوئی ملک کا حصہ ہی نہیں سمجھتا جس کی واضح مثال یہ ہے کہ کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کے بعد وزیراعظم نواز شریف دن میں تو وہاں چلے گئے لیکن رات میں کوئی نہیں جاتا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو چاہیے کہ وہ معلوم کریں کہ اب تک جتنے بھی بڑے حملے ہوئے ان میں اصل میں کون ملوث تھا اور حقیقت میں کیا پیش رفت ہوئی۔علی محمد خان نے کہاکہ پارلیمنٹ کی بات سب کرتے ہیں٬ لیکن کسی سیاستدان میں بھی آج تک ہمت نہیں ہوئی کہ وہ اس ایوان میں حکومت سے قومی ایکشن پلان کے حوالے سے سوال کرسکے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت سے سوال کرنا چاہیے کہ جب سے قومی ایکشن پلان بنا ہے٬ تب سے کتنے اجلاس ہوئے۔انہوںنے کہاکہ صورتحال یہ ہے کہ ملک کا آرمی چیف یہ کہنے پر مجبور ہے کہ قومی ایکشن پلان پر درست انداز میں عملدرآمد نہیں ہورہا۔