بلوچستان میں ہمارا دشمن سرگرم ہے ٬ْ مودی کے بیان کے بعد را کے ملوث ہونے میں کوئی شک باقی نہیں رہتا ٬ْرانا تنویر حسین

ہمیں ملک کے بیرونی اور اندرونی معاملات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ٬ْوفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار کی گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 13:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہمارا دشمن سرگرم ہے ٬ْ مودی کے بیان کے بعد را کے ملوث ہونے میں کوئی شک باقی نہیں رہتا ٬ْ ہمیں ملک کے بیرونی اور اندرونی معاملات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دور ان سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ہمارا دشمن سرگرم ہے ۔

بلوچستان کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم مودی کے بیان کے بعد را کے ملوث ہونے میں کوئی شک باقی نہیں رہتا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کو پاک چین اقتصادی راہ داری ہضم نہیں ہو رہی اور وہ اس کی راہ میں روڑے اٹکانے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے جس میں اسے کبھی کامیابی حاصل نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

رانا تنویر نے کہا کہ ہمیں ملک کے بیرونی اور اندرونی معاملات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ دشمن ملک میں انتشار بھیلانے کی کوشش کر رہا ہے اور کچھ سیاسی عناصر بھی ان کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے اور موجودہ حکومت اندرونی ا ور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر تمام سیاسی جماعتین اور قوم افسردہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کوئٹہ میں وکلا پر حملے کے بعد پولیس سنٹر پر دوسرا بڑا حملہ ہے ہمیں قومی یکجہتی اور سکیورٹی اقدامات کو مذید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :