پاکستان کے سینیٹر کی کابل میں ملاقاتیں، لیکن حکومت خاموش ہے ۔ وجاہت سیعد خان کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 13:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے صحافی وجاہت سعید خان نے انکشاف کیا کہ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما اور سینیٹر عثمان ترکئی افغان دارالحکومت کابل میں جا کر ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وجاہت نے بتایا کہ کسی اعلیٰ افسر نے ان ملاقاتوں کے تصاویری ثبوت وفاقی وزیر کو پیش کیے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عثمان ترکئی ”فری پختونخواہ“ اور ”فری بلوچستان “ کے حق میں دئے گئے ڈنرز میں شرکت کے ساتھ ساتھ گلدستے بھی وصول کر رہے ہیں لیکن اس سب کے باوجود ایک سناٹا ہے اور کسی میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ جا کر پختونخواہ ملی عوامی پارٹی سے پوچھ لے کہ آخر یہ کیا ہو رہا ہے۔ وجاہت نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :