Live Updates

خورشید شاہ ڈبل شاہ ہیں۔ عمران خان کی اپوزیشن لیڈر پر تنقید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 13:29

خورشید شاہ ڈبل شاہ ہیں۔ عمران خان کی اپوزیشن لیڈر پر تنقید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کو ڈبل شاہ قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ ایسوسی ایشن بار سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ ڈبل شاہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور خورشید شاہ نے مل کر نیب کے سربراہ کی تقرری کی۔ نواز زریف کے نیب میں 14 کیسز ہیں جبکہ خورشید شاہ کے خلاف بھی نیب میں کیسز ہیں۔ کرپٹ افراد کیسے نیب کے سربراہ کی تقرری کر سکتے ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ میں سچ کی لڑائی میں سب سے نہ لڑوں رو اور کیا کروں۔ 20 سال سے جدو جہد کر رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2 نومبر کی تحریک کسی جماعت کی نہیں بلکہ پاکستان کی تحریک ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات