ماچس فیکٹری میں آتشزدگی سے 10مزدور جھلس گئے

بدھ 26 اکتوبر 2016 13:29

شیخوپورہ۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)لاہور شیخوپورہ روڈ پر خان پور نہر کے قریب واقع ماچس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑکنے سے 10مزدور جھلس گئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی فوری اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ٬ ڈی ایس پی سٹی راجہ فخر بشیر ٬ٹی ایم او فدا میر٬چیف وارڈن سول ڈیفنس شیخوپورہ محمد الیاس گجر سمیت ریسکیو 1122فائر بریگیڈ٬ ایدھی ایمبولینس اور سٹی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے شدید جھلسے ہوئے چار مزدوروں کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور جبکہ 6 مزدوروں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا۔

امدادی ٹیموں نے ڈیڑھ گھنٹہ کی جدو جہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا ۔ ضلعی انتظامیہ نے ڈی سی او شیخوپورہ کی ہدایت پر فیکٹری کو سیل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔