بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی، 5 افراد زخمی۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 13:15

بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی، 5 افراد زخمی۔ آئی ایس ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کے ایل او سی پر ہرپال اور چپراڑ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

آئی آیس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیا۔ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا کہ 21 اکتوبر کو بھی بھارتی فائرنگ سے 4 شہری شہید اور 21 افراد زخمی ہوئے تھے۔