جاوید ہاشمی نواز شریف کو ملک کے لیے سکیورٹی رسک قرار دیتے تھے ۔ عمران اسماعیل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 13:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل اور مخدوم جاوید ہاشمی میں تلخ کلامی ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی نے عمران اسماعیل کے لیے نازیبا زبان استعمال کی جس پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں بارہا جاوید ہاشمی نواز شریف کو سکیورٹی رسک قرار دے چکے ہیں۔ جاوید ہاشمی اکثر کہتے تھے کہ نواز شریف ہی اس ملک کو لے ڈوبے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل جاوید ہاشمی نواز شریف کو سکیورٹی رسک کہتے تھے اور اب ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ عمران اسماعیل نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: