’چائے والا‘ کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 13:03

’چائے والا‘ کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : پاکستان کے حسین و جمیل ”چائے والا“ ارشد خان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ارشد خان نجی ٹی وی چینل پر میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کے لئیے آئے تو انہیں دیکھ کر سب کے منہ حیرت سے کھُلے رہ گئے۔ ارشد خان کی ”نیو لُک“ نے انہیں سب سے ایک دم منفرد بنا دیا ہے جس کے سبب سوشل میڈیا پر بھی ان کی نئی تصاویر وائرل ہونے کے ساتھ ساتھ ارشد خان سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی کر رہے ہیں۔ یہی نہیں سرحد پار میڈیا میں بھی پاکستان کے اس خوبرو چائے والے کی تصاویر نے دھوم مچا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :