قمبر٬ دوگروپوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ٬ ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق٬ 4 شدید زخمی

بدھ 26 اکتوبر 2016 13:17

قمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) گائوں زمان مانڈیو میں دوگروپوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے٬ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو گائوں زمان مانڈیو میں دوگروپوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے ٬تینوں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 2افراد کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس حکام کے مطاب ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے٬پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرے تلاش شروع کردی۔(خ م)

متعلقہ عنوان :