تمام سیاسی جماعتیں ضابطہ اخلاق پر اپنی اپنی رائے دے رہی ہیں٬ طارق فضل چوہدری

جلسے٬جلسوں اور ریلیوں پر پابندی پر جماعتوں کو تحفظات ہیں٬ضابطہ اخلاق کوحتمی شکل دینے کیلئے ایک اور مشاورتی اجلاس ہوگا وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 13:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء)وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ضابطہ اخلاق پر اپنی اپنی رائے دے رہی ہیں٬جلسے٬جلسوں اور ریلیوں پر پابندی پر جماعتوں کو تحفظات ہیں٬ضابطہ اخلاق کوحتمی شکل دینے کیلئے ایک اور مشاورتی اجلاس ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیرمملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ضابطہ اخلاق پر اپنی اپنی رائے دے رہی ہیں٬ضابطہ اخلاق پر حتمی رائے کیلئے قیادت سے بات کریں گے٬جلسے٬جلسوں اور ریلیوں پر پابندی پر جماعتوں کو تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں نے اپنی رائے کمیشن کے سامنے رکھی ہیں٬سیاسی جماعتوں نے انتخابی اخراجات کی حد بڑھانے کی تجاویز دی ہیں٬جماعتیں ووٹرز کو ٹرانسپورٹ مہیا نہ کرنے کی تجویز پر متفق ہیں۔ اس ضابطہ اخلاق کوحتمی شکل دینے کیلئے ایک اور مشاورتی اجلاس ہوگا۔(خ م)