اسلام آباد ہائیکورٹ٬ 2نومبر کا دھرنا روکنے کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ٬آئی جی٬چیف کمشنر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ طلب

بدھ 26 اکتوبر 2016 13:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2نومبر کا تحریک انصاف کا دھرنا روکنے کی درخواست پر کل جمعرات کو سیکرٹری داخلہ٬آئی جی٬چیف کمشنر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو عدالت میں طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو2نومبر کا دھرنا روکنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی٬میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست کی سماعت کے دوران وکیل انعام الرحیم نے کہا کہ عمران خان اشتہاری ملزم ہے٬عمران خان کسی قانون کو نہیں مانتے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ٬آئی جی٬چیف کمشنر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو (آج)جمعرات کو عدالت میں طلب کرلیا ۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیا کر رہی ہی کیا سوئی ہی ۔(خ م)

متعلقہ عنوان :