سانحہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر کالج میں زخمی ہونے والا فوجی جوان شہید٬شہادتوں کی تعداد63 ہوگئی

بدھ 26 اکتوبر 2016 13:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) سانحہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر کالج پر ہونے والے دھماکے سے زخمی ہونے والا ایک اور فوجی جوان شہید ہوگیا٬فوجی جوان ساجد کا تعلق اسپیشل کمانڈوونگ سے تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سانحہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر کالج پر ہونے والے دھماکے سے زخمی ہونے والا ایک اور فوجی جوان شہید ہوگیا٬شہدا کی تعداد 63ہوگئی ٬شہید ہونے والے سپاہی کا نام ساجد ہے جس کا تعلق اسپیشل کمانڈوونگ سے تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل پر تین دہشتگردوں نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 62اہلکار شہید اور120سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔(خ م)

متعلقہ عنوان :