عدالت نے غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے اقدامات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری قرار دے دیا ہے٬چیف الیکشن کمشنر

انتخابات کے تمام تر انتظامات کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے٬الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ انتخابی اخراجات کی نگرانی کرے٬کوئی امیدوار اخراجات کی حدسے تجاوز کرے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی٬انتخابات کے دوران ناخوشگوار واقعات میں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں٬چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کااجلاس سے خطاب

بدھ 26 اکتوبر 2016 13:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ عدالت نے غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے اقدامات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری قرار دے دیا ہے٬انتخابات کے تمام تر انتظامات کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے٬الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ انتخابی اخراجات کی نگرانی کرے٬کوئی امیدوار اخراجات کی حدسے تجاوز کرے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی٬انتخابات کے دوران ناخوشگوار واقعات میں قیمتی جانیں بھی ضائع ہوجاتی ہیں۔

بدھ کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کی زیرصدارت سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سر دا رضاخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات کے دوران رقم کا بے دریغ استعمال روکنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے٬تمام شہریوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا یکساں موقع فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے 8جون 2012کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے اختیارات پر تفصیلی روشنی ڈالی تھی٬انتخابات کے تمام تر اقدامات کا ذمہ دارالیکشن کمیشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے اقدامات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری قرار دے دیا ہے٬سپریم کورٹ نے طاقت اور رقم کے بے دریغ استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے٬عدالت نے رقم کے بے دریغ استعمال کے سدباب کیلئے اقدامات پر زوردیا۔چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ انتخابی اخراجات کی نگرانی کرے٬کوئی امیدوار اخراجات کی حد سے تجاوز کرے تو اس کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی۔

انتخابات کے دوران ناخوشگوار واقعات میں قیمتی جانیں بھی ضائع ہوجاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجود ملکی صورتحال میں پرامن انتخابات کیلئے جلسے٬جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی ہونی چاہیے٬جلسے جلسوں پر پابندی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جاسکتا ہے اور الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتخابی ضابطہ اخلاق تیار کیا ہے٬ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد سے سازگار ماحول پیدا کرنے میں مدد ملے گی٬سیاسی جماعتیں ضابطہ اخلاق کے بارے میں رائے اور تجویز سے آگاہ کریں۔(خ م)

متعلقہ عنوان :