امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام کراچی میں کنسرٹ کا انعقاد

بدھ 26 اکتوبر 2016 13:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام "ڈینیل پرل ورلڈ میوزک ڈیز" منایا گیا۔ اس موقع پر کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل کی رہائشگاہ پر 600 سے زائد افراد کیلئے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مشہور پاکستانی پاپ بینڈز 'دا اسکیچز' اور 'ساونڈزآف کولاچی' نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

کنسرٹ سے پہلے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے اسلام آباد کے ڈپٹی چیف آف مشن جانتھن پریٹ نے کہا کہ آنجہانی امریکی صحافی ڈینیل پرل مختلف ثقافتوں کو قریب لانے کا ذریعہ بنے۔

جانتھن پریٹ کا کہنا تھا کہ ڈینیل پرل موسیقی میں بے انتہا دلچسپی رکھتے تھے اور اس کی ایک جھلک ان کی یاد میں منعقد کیے جانے والے اس کانسرٹ میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :