حضرت امام زین العابدین کا یوم شہادت 25محرم الحرام 27اکتوبر کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:53

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) سیّد الشہداء حضرت امام حسین ؓ کے فرزند حضرت امام زین العابدین کا یوم شہادت ملک بھر میں 25محرم الحرام 27اکتوبر جمعرات کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس سلسلے میںچاروں صوبوں٬آزاد کشمیر٬شمالی علاقہ جات٬گلگت و بلتستان ٬جنوبی پنجاب اور جہانیاں سمیت ملک بھر میں امام بارگاہوں میں مجالس عزاء منعقد ہوں گی جبکہ بڑے بڑے شہروں میں علم و ذوالجناح اور تعزیہ کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس روز پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔حضرت علی ابن الحسین ؓجو کہ امام زین العابدین کے نام سے مشہور تھے نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؓ کے وہ صاحبزادے تھے جو کہ واقعہ کربلا میں زندہ بچ گئے تھے آپ کے مشہور القاب میں زین العابدین اور سیّد سجاد شامل ہیںآپ کا نام آپ کے داد ا حضرت علی ؓ کے نام نامی پر علی رکھا گیا جبکہ کنیت ابوالحسن اور ابوالقاسم رکھی گئی آپ زہد و تقویٰ میں مشہور تھے آپ کی شادی آپ کے چچا حضرت امام حسن ؓ کی بیٹی حضرت فاطمہ سے ہوئی۔واقعہ کربلا میں حضرت امام زین العابدین اپنے والد حضرت امام حسین ؓ کے ہمراہ مدینہ سے کربلا آئے تھے آپ کی تدفین جنت البقیع میں کی گئی۔