پاکستان سمیت دنیا بھر میں ثقافتی ورثہ کی حفاظت کا عالمی دن 27اکتوبر کو منایا جائیگا

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:53

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ثقافتی ورثہ کی حفاظت کا عالمی دن 27اکتوبر جمعرات کومنایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد آڈیو٬وڈیواور تصاویر پر مبنی ورثہ کی حفاظت کے متعلق دنیا بھر کو آگاہی دینا ہے اس دن کی مناسبت سے ریڈیو٬ٹی وی٬اسٹیج٬دستاویزی فلم سازوں٬سائونڈ ریکارڈنگ کمپنیوں اور مختلف میوزک کمپنیوں کی جانب سے کانفرنسز٬کلچرل شو٬ورائٹی شوز٬میوزک شوز وغیرہ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آڈیو٬وڈیو اور تصاویر پر مبنی دستاویزی مواد کو محفوظ بنانے کے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام سمعی و بصری ورثہ کا عالمی دن ہر سال27اکتوبر کو منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا اہتمام سمعی و بصری مواد٬دستاویزی فلم٬تصاویر وغیرہ کو محفوظ کرنے اور دنیا بھر میں اس ثقافتی ورثہ کی تشہیر کیلئے کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :