غازی علم دین شہید کا 87واں یوم شہادت 31اکتوبر کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

عاشق رسول ؐ غازی علم دین شہید کے یوم شہادت کے موقع پر جہانیاں٬ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں سیمینارز٬قرآن خوانی اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:53

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) حرمت رسول ؐ پر جان قربان کرنے والے عاشق رسولؐغازی علم دین شہید کا 87واں یوم شہادت 31اکتوبر کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا- انہوں نے ایک گستاخ رسول راجپال کو جہنم رسید کیا تھا عاشق رسول ؐ غازی علم دین شہید کے یوم شہادت کے موقع پر جہانیاں٬ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں سیمینارز٬قرآن خوانی اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جمعة المبارک کے اجتماعات میں عاشق رسول ؐ غازی علم دین شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔

تفصیل کے مطابق حرمت رسول ؐ پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عاشق رسول ؐ غازی علم دین کا 85واں یوم شہادت 31اکتوبر بروز جمعہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

غازی علم دین شہید نے 16اپریل 1929ء کو حضور نبی کریم ؐ کی شان اقدس میں گستاخی پر مبنی کتاب کے مصنف راجپال کو جہنم رسید کیا تھا انگریز حکومت نے غازی علم دین شہید پر مقدمہ کر دیا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی بطور وکیل غازی علم دین شہید کا مقدمہ لڑا تھا۔

مسلمانوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال سے انگریزوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے اور جان بخشی کیلئے غازی علم دین کو آمادہ کرنے کو کہا جس کے جواب میں علامہ اقبال نے وہ تاریخی الفاظ کہے کہ اگر کسی شخص نے جنت کی طرف جانے والا راستہ منتخب کر لیا ہو تو میں انہیں ایسا کرنے سے کیسے روک سکتا ہوں۔غازی علم دین شہید کو31اکتوبر1929ء کو میانوالی جیل میں پھانسی دی گئی تھی جس سے غازی علم دین شہید شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے ۔امت مسلمہ اس عظیم عاشق رسول ؐ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر برس ان کی یاد مناتی ہے۔

متعلقہ عنوان :