ساہیوال میں ڈینگی سے متاثرہ تین مریضوں کی تصدیق ہوگئی

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) ساہیوال میں ڈینگی کے تین مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے ٬ تین مریضوں نور شاہ کے ریاض احمد کے بیٹے شاہ زیب 19سالہ٬ کوٹ اللہ دین کے ریاض احمد کی بیوی نصرت ریاض 25سالہ اور آفیسر کالونی ساہیوال کے نور احمد سہو کی 8سالہ بیٹی مہر النسا ء شامل ہیں تینوں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے اور ساہیوال میں ڈینگی کے مریضوں کے ٹیسٹ کا انتظام نہ ہونے کی بنا پر شوکت خانم لاہور سے ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں جس کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تشخیص ہوتی شہریوں نے ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال میں فوری طور پر جدید ٹیسٹ لیبارٹری لگانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مریضوں کو ٹیسٹ کے لیے دوسرے شہروں کے چکر نہ لگانے پڑے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ ہسپتال میں موجود لیبارٹری میں ٹیسٹ کی ویکسئین شارٹ رہتی ہے اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :