ساہیوال ‘پاک ایونیو کالونی سیکنڈ ائیر کے طالب علم نے ری چیکنگ کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر پھانسی لے لی

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاک ایونیو کالونی ساہیوال میں سیکنڈ ایئر کے طالب علم بلال ریاض نے والدین سے جھگڑ کر پھانسی لے لی اور جاں بحق ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق بلال ریاض کے فسٹ ائیر کے رزلٹ پر پاس ہونے پر نمبر کم آئے جس پر بلال ریاض نے اپنے باپ محمد ریاض چوہدری سے مطالبہ کیا کہ وہ بورڈ میں اس کے نمبروں کی ری چیکنگ کرائے جس پر اس کے والدین نے انکار کر دیا جبکہ بلال ریا ض بضد رہا کہ بورڈ کے چیکنگ سٹاف نے اس کے بہت کم نمبر لگائے ہیں اس سے نالائق امیدواروں کے زائد نمبر لگائے گئے ہیں اور اس کی تعلیمی قابلیت ایک طعنہ بن کر رہ گئی ہے لیکن اس کے والدین کی بورڈ میں ری چیکنگ کی شنوائی نہ ہوئی تو باپ نے بچے کی سرزنش کی جس پر دلبرداشتہ ہوکر بلال ریاض نے اپنے گھر کے کمرہ کے پنکھے میں رسہ ڈالا اور جھول گیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔

پولیس فرید ٹائون نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :