ساہیوال ‘چک 9-96ایل میں سانحہ کوئٹہ کے شہید محمد عباس کو سپرد خاک کر دیا گیا

بیٹے کی شہادت پر فخر ہے ہمارا خاندان کو شہادت کا اعزاز مل گیا‘والد کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) نواحی چک 9-96ایل میں سانحہ کوئٹہ ٹریننگ سنٹر کے شہید محمد عباس کانسٹیبل کو آج یہاں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں پولیس کی نمائندگی ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ساہیوال غلام محمد نے کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور نماز جنازہ خطیب قاری احمد علی نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ کے بعد چک کے قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا اور پولیس کی طرف سے شہید کو سلامی بھی دی گئی ۔شہید کے باپ محمد منشاء نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ کم از کم اسکا بیٹا شہید ہوا اور ہمارے خاندان کو شہاد ت کا اعزاز مل گیا۔

متعلقہ عنوان :