حکومتی جماعت کے رہنما اور صوبائی اسمبلی کے رکن کے بیٹے کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 12:47

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : حکومتی جماعت کے رہنما اور صوبائی اسمبلی کے رکن کے بیٹے کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق صدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او محمد اقبال نے بتایا کہ رکن صوبائی اسمبلی کے بیٹے کے خلاف زیادتی کی ایف آئی آر میں اس کے معاونین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر متاثرہ خاتون کی درخواست پر درج کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او محمد اقبال نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعات 365 ، 376 اور 377 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔دوسری جانب متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ چونکہ ملزمان طاقتور ہیں لہٰذا پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی بہت مشکل سے درج کروایا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ خان پور سے تعلق رکھنے والے چند بااثر افراد نے پیسوں کے عوض یہ معاملہ رفع کروانے کی کوشش کی، لیکن بالآخر وہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروانے میں کامیاب ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :