حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی بہتری کے لئے اقدامات جاری

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی بہتری کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو انسانی حقوق کی تعلیم ٬حساسیت اور آگاہی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

وزارت انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں انسانی حقوق کے احترام بار ے تحقیق و رابطہ ٬انسانی حقوق کے اداروں کی ترقی کے لئے کام کیا جارہاہے اور غریب ٬متاثرین کی قانونی معاونت کیلئے بھی انڈومنٹ فنڈ رکھا گیا ہے ۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں ایک قومی ٹاسک فورس جائزہ لے گی اور مانٹیرنگ بھی کریگی تاکہ غریب ٬ مستحق اور انسانی حقوق سے متاثرہ افراد ہی قانونی معاونت کے اس انڈومنٹ فنڈ سے استفادہ کر سکیں ۔