’ماں دعا کرو، شہید ہو جاوں‘ روح اللہ کی اپنی والدہ سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 12:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : کوئٹہ میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں میں کیپٹن روح اللہ کا نام بھی شامل ہے۔ روح اللہ سے متعلق یہ بات بھی سامنے آئی کہ دو ماہ کے بعد وہ رشتہ ازدواج میں بندھنے والے تھے۔ روح اللہ کی بہادری پر پاک فوج کی جانب سے انہیں تمغہ جرات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روح اللہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ روح اللہ اپنی والدہ سے کہتا تھا کہ ماں، دعا کرو میں شہید ہو جاؤں۔

(جاری ہے)

روح اللہ کے والد نے بتایا کہ میں روح اللہ کو ڈاکٹر بنانا چاہتا تھا لیکن اپنے وطن سے محبت اور جانثاری کے جذبے نے روح اللہ کے عزائم کو مضبوط رکھا اور وہ پاک فوج میں شامل ہو گیا۔ روح اللہ کا لگاؤ فوج کے ساتھ تھا اور وہ کہتا تھا کہ میں اگر وطن عزیز کے لیے شہید ہو جاؤں تو یہ قابل فخر بات ہو گی، روح اللہ اس سے قبل بھی کئی آپریشنز میں حصہ لے چکا تھا جن میں آرمی پبلک اسکول میں کیا گیا آپریشن بھی شامل تھا لیکن اس بار خدا تعالیٰ نے روح اللہ کو شہادت کے رتبے سے نواز دیا۔

متعلقہ عنوان :