ْموجود حکومت کے پہلے تین سالوں میںتعمیر و ترقی کے ریکارڈ منصوبے مکمل ہوئے ‘ عرفان دولتانہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ موجود حکومت کے پہلے تین سالوں میںتعمیر و ترقی کے ریکارڈ منصوبے مکمل ہوئے ہیں٬ معاشی اشارے بھی کامیابی کی جانب گامزن ہیں٬ انہی باتوں کا مقابلہ عمران خان نہیں کرسکتا اور وہ چور راستے ڈھونڈنے میں لگا ہوا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں ٬ ان کا موقف وزنی نہیں ٬عمران خان کا یہ بیان کافی نہیں ہے کہ میں اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں۔

عمران خان پبلک فورم میں ہمارے تمام سوالوں کا جواب دیں اور جس جس بے قاعدگی میں ملوث تھے ان کا اعتراف کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ اور الزام برائے الزام کی سیاست کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے اپنی 33سالہ زندگی میں ٹیکس چوری ‘آف شور کمپنیاں بنانے ‘بے روزگار ہونے کے باوجود عیش و عشرت کی زندگی گذارنے‘ اسلام آباد میں 300کنال کے محل میں رہنے سمیت ہر بات کا حساب لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 29اپریل کو وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ اداروں کو چٹھی لکھی اور ہدایت دی کہ پانامہ لیکس معاملے کے حوالے سے تحقیقات کریں جس پر ایس ای سی پی نے 7لاکھ انفرادی ڈائریکٹرز اور 70ہزار رجسٹرڈ کمپنیوں کے ریکارڈ کی پڑتال کی اور ڈیٹا ایف بی آر کو بھجوادیا جس پر ایف بی آر نے 155نوٹسز جاری کئے۔