وزیر اعلیٰ پنجاب کی گائیڈ لائن میں پراونشل کو آپریٹو بنک تیزی سے عروج کی منازل طے کر رہا ہے‘ ملک اقبال چنڑ

کاشتکاروں میںکوآپریٹو بنک نے 2016-17ء کیلئی12.500ملین روپے کا ہدف مقرر کیا ‘وزیرکو آپریٹو پنجاب

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیرکو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی گائیڈ لائن میں پراونشل کو آپریٹو بنک تیزی سے عروج کی منازل طے کر رہا ہے٬وہ وقت دور نہیں جب بنک دیگر بنکوں سے زیادہ ترقی یافتہ بن کر آسمان کی بلندیوں کو چھوئے گا ٬پی پی سی بی ایل ملک کا واحد شیڈولڈ بنک ہے جو کاشتکاروں کو نہایت آسان شرائط پر ان کی فصلوں کی پیداوار کے لئے زرعی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے ذریعے قرضہ جات فراہم کر رہا ہے٬ کاشتکاروں میںکوآپریٹو بنک نے 2016-17ء کے لئی12.500ملین روپے کا ہدف مقرر کیا تھا۔

مگر یہ ہدف 30ستمبر2016ء تک1556ملین روپے سے کراس کر چکا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے٬غیر فعال قرضہ جات کی مد میں یکم جولائی 2015 ء تا29ستمبر2016ء تک 1289.42ملین روپے کے بقایا جات وصول کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنک نے فصل خریف 2016ء کی مد میں 9407 کو آپریٹو سوسا ئٹیوں کی17616 ممبران میں ایک ارب71کروڑ99لاکھ 70 ہزار 351 روپے کے قرضہ جات جاری کئے جبکہ فصل ربیع 2015-16 ء کی وصولی کی مد میں98.87 فیصد کے حساب سے ایک ارب75کروڑ 40 لاکھ37ہزار60 روپے کی وصولی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی بنک کے واجبات کی وصولی کر کے ادارے کو مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے۔بنک کسان کی فلاح و بہبود میں مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کے جن افسران کی ریکوری پوزیشن بہت بہترہے کو تعریفی اسناد اور انعام سے نوازا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افسران و اہلکاران کی ترقی کا عمل کارکردگی سے مشروط ہے۔ غیر تسلی بخش ریکوری کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :