سانحہ کوئٹہ کے شہداء کو پوری قوم خراج عقیدت و تحسین پیش ٬ دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے ‘ ملک اقبال چنٹر ٬ رانا محمد ارشد

پاک چین راہداری کو ہر صورت مکمل کریں گے اس کے لئے ہرشخص اپنی جانوں کا نذرانہ دینے میں وقت ضائع نہ کرے گا ‘ مشترکہ بیان

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) وزیر کو آپریٹوملک محمد اقبال چنڑ اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے شہداء کو پوری قوم خراج عقیدت و تحسین پیش کر تے ہوئے ان کی قربانیوں کوقوم سلام پیش کرتی ہے٬ ہم اپنے دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔اپنے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان اور بھارت میں چھپے پاکستان مخالف دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے او ر ان کے سہولت کاروں کو بھی چن چن کر عبرت ناک سزائیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری کو ہر صورت مکمل کریں گے اس کے لئے ملک کا ہرشخص اپنی جانوں کا نذرانہ دینے میں وقت ضائع نہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے باغی سیاستدان وقت کی نزاکت کو کیوں نہیں سمجھ پا رہے ہیں کہ یہ وقت کسی د ھرنے یا سیاسی شو کا نہیں ہے جس میں اپنی قوت کا مظاہرہ کر کے کسی پر اپنی دھاک بٹھائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب بھی حکومت مخالف سیا ستدانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیے کہ ملک کی ترقی کرتی معیشت کو دشمن قوتیں کس طرح پاش پاش کرنے کے در پے ہیں۔

کیا وہ یہ نہیں جانتے کہ ہم اپنے وطن کوعظیم تر بنا کر اپنی نئی نسل کوجدید اور ہر سہولت سے مزین پاکستان دیں۔اس بات سے اب صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان حکومت مخالف سیاستدانوں کے پاس دشمنوں کا ایجنڈا ہے جس پر وہ کاربند عمل ہیں ۔ ان کو جان لینا چاہیے کہ ملک کو دوبارہ پستی کی طرف دھکیلنے میں ہماری نوجوا ن اور نئی نسل ان کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی۔کیونکہ اللہ کسی بھی قوم کو اپنی حالت بدلنے کا موقع صرف ایک بار ہی دیتا ہے اگر اب بھی اس موقع سے فائد ہ اٹھایا نہ گیا تو پھر ابھی سے تاریک مستقبل کا سوچ لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :