Live Updates

عمران خان کو چاہئیے کہ لہجہ نرم رکھیں۔ اعتزاز احسن کا عمران خان کو مشورہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 12:23

عمران خان کو چاہئیے کہ لہجہ نرم رکھیں۔ اعتزاز احسن کا عمران خان کو مشورہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : سینیٹر اعتزاز احسن نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا لہجہ نرم رکھیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں پانامہ لیکس کے انکوائری بل پر متفق ہیں۔ عمران خان کو اپنا لہجہ نرم رکھنا چاہئیے کیونکہ اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو تنقید کا نشانہ بنانا یا ان کے خلاف بیانات دینا مناسب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا تعاون مانگنا حکومت کی مجبوری ہے ۔ حکومت کو کب ہماری یاد آتی ہے اس سے سب ہی واقف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات واضح اور بنیادی ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ 16اکتوبرکوبلاول بھٹو نے 4مطالبات پیش کئے، حکومت ان کو تسلیم کرے۔ہمارابنیادی مطالبہ اپوزیشن کا بل ہے، جو من و عن منظور کیا جائے۔ عمران خان کا بھی حکومت سے یہی مطالبہ ہے۔ اگر حکومت نے یہ بل منظور کر لیا تو حکومت کی پریشانی حل ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بھی بلایا جا سکتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :