خود پر اعتماد اور مثبت سوچ کامیابی کے لئے ضروری ہے ٬وژن 2025 ء کے تحت پاکستان کو دنیا کی پہلی 25 معیشتوں میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے ٬ عالمی میڈیا پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہا ہے٬ن2016 ء کا پاکستان 2013 ء کے پاکستان سے بہت بہتر ہے٬

نوفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا بزنس مینجمنٹ پر چھٹی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ خود پر اعتماد اور مثبت سوچ کامیابی کے لئے ضروری ہے ٬وژن 2025 ء کے تحت پاکستان کو دنیا کی پہلی 25 معیشتوں میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے ٬ عالمی میڈیا پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہا ہے٬ن2016 ء کا پاکستان 2013 ء کے پاکستان سے بہت بہتر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو بزنس مینجمنٹ پر چھٹی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ ایجادات کا دور ہے جو وقت کیساتھ تبدیل ہو رہا ہے ٬ترقی کیلئے ضروری ہے کہ نئے ایجادات کے ساتھ مطابقت رکھی جائے۔احسن اقبال نے کہاکہ وقت آ گیا ہے کہ منفی سوچ کو بدل کر مثبت سوچ کو اپنایا جائیگا ٬پوری دنیا مان رہی ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے٬ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ سیاسی استحکام اور امن ہو۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کی صورت میں پاکستان کی ترقی کے لئے بہترین موقع ملا ہے٬سی پیک کے تحت تاریخ میں پہلی بار توانائی کے شعبے میں اتنی بڑی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :